Follow on facebook Follow on facebook
  • طاقت آدمی کی نہیں ، سچائی کی ہوتی ہے اور فیصلہ بندے نہیں ، حالات کیا کرتے ہیں۔
  • سیاست میں حربے بھی ہوتے ہیں لیکن آخری تجزیے میں کسی سیاسی گروہ کے مقدر کا انحصار قومی امنگوں سے ہم آہنگی پر ہوتاہے۔
  • سیاست مگر شعبدہ بازی ، ہائو ہو ، زورِ خطابت اور نعرے بازی کا نہیں ، منصوبہ بندی کا نام ہے ۔
  • جذباتی توازن ، دانائی ، ہوش مندی اور بے تعصبی۔ بصیرت اسی کا نام ہے ۔
  • کبھی کوئی قوم دوسری کو جنگ جیت کر نہیں دیا کرتی۔
  • اگر ہم نجات کے آرزومند ہیں تو ہمیں ایک لیڈر تلاش کرنا چاہئیے۔ محمد علی جناح(رح) نہیں تو ان کا کوئی پیرو؟
  • حقیقی ادراک کے لیے وسیع تر تناظر درکار ہوتا ہے ۔اہم ترین پہلوئوں پر نظر ،جذبات سے اوپر اٹھ کر تجزیاتی نگاہ۔
  • سب ریاستیں اپنے ابتدائی زمانوں میں ژولیدہ فکروں کو پالتی اور سہتی ہیں۔
  • کبریائی اللہ کی چادر ہے ۔ جس کسی نے شعار کرنے کی کوشش کی، برباد ہوا ۔فرمان یہ ہے کہ اللہ کی مخلوق اس کا کنبہ ہے ۔ تذلیل پر تلے رہنے والوں کوقرض چکانا پڑتا ہے۔
  • الفاظ کی نہیں ، یہ عمل کی دنیا ہے ۔ آدمی خود کو فریب دے سکتاہے، دوسروں کو نہیں ۔
  • آزادی ایک چیز ہے ، دانائی اور بالغ نظری بالکل دوسری۔ حکمت ، ہوش مندی اور اعتدال اگر کارفرمانہ ہو سکے تو حیات ثمر بار نہیں ہوتی۔
  • ایک قوم کی حیثیت سے ہمارا مزاج یہ بن چکا کہ اپنی خامیوں پر کبھی غورنہیں کرتے اور ناکامی کے اسباب ہمیشہ خارج میں تلاش کرتے ہیں۔
  • سینے میں جب دل نہیں ہوتا تو آنکھ میں حیا کہاں؟
  • ہر قوم کا مزاج الگ ہوتا ہے۔ تاریخ، تمدن، روایات اور معاشرے کی منفرد ساخت۔
  • غلامی خوف کی نظر نہ آنے والی دیواروں کا نام ہے ، اندیشوں کے مارے لوگ جن کے اندر قید رہتے ہیں۔ بھوت پریت اور سائے ،جیسے کہ سویت یونین میں تھے۔
  • گرہ دانائی سے کھلتی ہے ؛اگرچہ بنیاد نیک نیتی پر ہوتی ہے ۔ حسن نیت اگر نہ ہو تو انقلاب فقط ایک نعرہ ، خطابت اور دکھاوا۔
  • انقلاب کے عمل میں سیاسی ، سماجی اور معاشی عوامل ہوتے ہیں۔ لیڈر بعض اوقات بعد میں نمودار ہوتا ہے ۔ خود انقلاب کے عمل میں ۔
  • مذہب کے نام پر مگر معاشرے کو تقسیم نہ ہونا چاہئیے۔ فرقہ واریت کو فروغ نہ ملنا چاہئیے۔ ملّا کی بے سود قیادت نہیں۔غضب ناک اور بے سمت۔
  • ادھوری آزادی اپنی تکمیل کیا کرتی ہے ۔
  • ہر حادثے میں سبق ہوتا ہے اور ہر بحران میں مواقع۔ سبق لیکن بے تعصب غور کرنے والے ہی حاصل کرتے ہیں۔
  • ہیجان کا نتیجہ سرفرازی نہیں بلکہ بربادی ہوتا ہے۔
  • ہر فوجی حکومت کے ساتھ مگر ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ جو کچھ بھی وہ بناتی ہے ، برباد ہونے کے لیے۔
  • پاکستانی سیاستدانوں کے لیے نجات کی راہ صرف ایک ہے ۔ قانون کی بالا دستی اور گذشتہ کی تلافی ۔
  • کامیابی ایک گمراہ کر دینے والی چیز ہے۔زعم اور تکبر۔
  • عالمی طاقتیں تیسری دنیا کے بارے میں اپنی افسر شاہی اور میڈیا پر بھروسہ کرتی ہیں اور اکثر منہ کی کھاتی ہیں۔
  • دیانت دار اور فرض شناس پولیس افسروں کا تقرر ہی معاشرے میں امن و امان کی ضمانت ہوتاہے۔
  • زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹر پر ڈالنے کے لیے صرف 180دن درکا رہیں مگر وہی خوں آشام پٹواری کہ صوبائی حکومتیں نہیں مانتیں ۔
  • دانا لوگ نادانی پر اتر آئیں توساری ذہانت ، تعصب اور تکبر میں ڈھل کر انہیں تباہی کی طرف دھکیلنے لگتی ہے ۔
  • سب سے اہم چیز حالات کا دھارا ہوا کرتا ہے۔
  • تکبّر اور طاقت کا نشہ دانائی کو لے جاتاہے اور تعصبات تجزیہ کرنے نہیں دیتے۔
  • فیصلے خوف میں صادر نہیں کئے جاتے اور سپنے متشکل کرنے کے لیے فقط آرزومندی نہیں ،صبر ، ریاضت اور مستقل مزاجی درکار ہے ۔
  • کس قدر احمق ہے وہ قوم جو معاشی تباہی کے عالم میں عسکری اور معاشی ایجنڈے میں اتفاقِ رائے کی اہمیت کا ادراک نہیں رکھتی۔
  • قومی خود مختاری کا دفاع تنہا فوج نہیں کیا کرتی بلکہ پوری قوم ۔ پارلیمنٹ ، کابینہ ، انتظامیہ ، عدلیہ اور میڈیا۔
  • اندرونِ ملک کشیدگی کا خاتمہ تبھی ممکن ہے کہ سیاسی کھیل کے قواعد طے کرنے کے بعد سختی سے اس پر عمل کیا جائے ۔
  • پاکستان دھوپ میں پ ڑا برف کا ٹکڑا نہیں کہ تحلیل ہو جائے ۔ وسیع امکانات کی یہ ایک بڑی معیشت اور قوم ہے ۔
  • سوز ہی حیات ہے ، درد ہی زندگی۔
  • ہاں بے شک ، شکر گزاری ہی ایمان ہے ، شکر گزاری ہی ۔بے شک ناشکری کفر ہے ، گمراہی اور بربادی۔
  • انسانی ذہن ذاتی تعصبات اور تکبرات سے کبھی رہانہیں ہوتا۔
  • تلاشِ حق میں بندہ خود ہی اپنے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
  • افراد پر افتاد اترتی ہے اور اقوام پر بھی۔ اگر وہ راست فکر ہوں تو وہ انہیں سنوار دیتی ہے وگرنہ برباد۔
  • خدا کی مخلوق سے مسلسل شکایت ، دراصل خدا سے گلہ ہے ۔
  • صداقت اور حق کی جسے تمنا ہو ، اپنے آپ کو اسے کبھی رعایت نہ دینی چاہئیے، دوسروں کو مگرہمیشہ۔
  • حق جسے عزیز ہو ، وہ خود سے اوپر اٹھتا اور اپنے آپ پر ترس کھانا چھوڑ دیتا ہے ۔
  • ایک کے بعد جسے دوسری منزل کی تمنا ہو ، انتقام کو اسے اپنے دل سے نکال پھینکنا چاہئیے۔ مہلت محدود ہے۔
  • جو بدلہ چکانے کی تمنا میں جیتا ہے ، وہ دلدل میں بسر کر دیتا ہے ۔
  • ابدیت سفر کو ہے ، مسافر کو نہیں ۔
  • سرکار(ص) کا ارشاد یہ ہے : جب سے آدمی اس دنیا میں آیا ہے ، اس نے عافیت سے بہتر کبھی کوئی دعا نہ مانگی۔
  • امید ہی مشعل ہے ، امید ہی اسلحہ اور امید ہی منزل۔
  • پاکستانی معیشت کو تین امراض لاحق ہیں ۔ طویل المیعاد منصوبہ بندی کا فقدان ، امرا کا ٹیکس ادا کرنے سے گریز اور بڑے پیمانے کی لوٹ مار۔
  • الحذر ، اس حکمت سے سو بار الحذر جس کی حدود خوف سے جا ملیں۔
  • اللہ نے عقل کو پیدا کیا تو اس پر ناز فرمایا، فخر کیا۔
  • نفس کو اللہ نے تخلیق کیا تو فرمایا کہ میں نے اپنا سب سے بڑا دشمن پیدا کر دیایعنی شیطان سے بڑھ کر ۔
  • خواہشات کے گرداب میں زندگی ، تعصبات کی پرورش، علم سے گریز، حکمت اور رواداری سے کنارہ کشی، جہل نہیں یہ جہلِ مرکب ہے ۔
  • خواجہ نظام الدین اولیا(رح) نے ارشاد کیا: کتنے بادشاہ گزرے ہیں ، نام بھی کسی کو یاد نہیں لیکن جنید(رح) و بایزید (رح)؟ یوں لگتا ہے کہ ابھی کل کی بات ہے ۔
  • آدمی کی خواہشات اجلی ہوں اور وہ ان کے تقاضوں کا ادراک کرے تو سرخرو کیا جاتا ہے ۔ میلی اور ادنیٰ ہوں تو ان کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔
  • "کشف المحجوب" ایک ایک حجاب کو اٹھاتی ہوئی، راہِ سلوک کے مسافر کورفعتوں پر لے جاتی ہے۔
  • کہا جاتا ہے کہ خدانخواستہ اسلامی علوم کا سارا خزانہ بھی اگر برباد ہو جائے تو غزالی کی احیائ العلوم کی مدد سے از سرنو تعمیر کیا جا سکتا ہے ۔
  • جس کا کوئی مرشد نہ ہو ، یہ کتاب﴿کشف المحجوب﴾ اس کی رہنما ہے۔
  • صوفی غور کرنا سکھاتے ہیں ۔ سوچنے اور سوال کرنے کی عادت ڈالتے ۔ زندگی کے بنیادی موضوعات پر مباحثے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔
  • شیخِ ہجویر(رح) نے لکھا ہے کہ امام ابو حنیفہ اہلِ علم ہی کے نہیں ، اہلِ سلوک کے بھی امام ہیں۔
  • امام شافعی(رح) کے باب میں غزالی(رح) نے یہ کہا : ان کے مسلک کا میں پیرو نہیں لیکن ان کے تقویٰ سے انکار کیسے کر سکتا ہوں۔
  • نواز شریف، آصف علی زرداری یا الطاف حسین۔ پاکستانی سیاستدانوں کا مقصدِ حیات اپنی خدمت ہے ، قوم کی نہیں ۔
  • غالب قانون ہوتا ہے ۔ اگر نہ ہو تو سب مغلوب، سب پریشان اور سب خسارے میں۔
  • اللہ کی آخری کتاب یہ کہتی ہے کہ جو غور نہیں کرتے، آدمی نہیں ، وہ جانور ہیں ، بدترین جانور!
  • دو چیزیں ادراک سے بالاتر ہیں۔ نفسِ انسانی کے فریب کتنے ہیں اور دوسرے یہ کہ رحمتہ اللعالمین(ص) کے مقامات کس قدر۔
  • معاشرے اتفاقِ رائے میں زندہ رہتے ہیں ۔ اس کا کوئی حصہ دوسرے پر غالب نہیں ہوتا۔ غالب قانون ہوتا ہے۔
  • آلوچے کے شگوفے اور کہکشائیں کھلانے والے پروردگار نے زندگی کو تنوع اور کشکمش میں پیدا کیا ۔
  • جنیدِ بغداد(رح) کو سیّد الطائفہ قرار دیا گیا۔ آنے والے زمانوں کے اہلِ علم اور اہلِ سلوک کے امام۔
  • جنیدِ بغداد(رح) نے ارشاد کیا :دنیا کو دل کے دروازے پر بٹھا رکھا ہے ۔ جس چیز کی ضرورت ہو ، ہاتھ بڑھا کر لے لیتے ۔ دل میں داخل ہونے کی دنیا کو اجازت نہیں۔
  • کامیابی کیا ہے؟قرآن ِ کریم میں انہماک ، حدیثِ رسول(ص) ، سیرت اور اصحاب(رض) کا طرزِ زندگی۔ مذاہب کا تقابلی مطالعہ اور تاریخ سے اکتسابِ نور۔
  • قائداعظم(رح) کے پاس کیا تھا؟ 1937ئ کے الیکشن کو میں قائد اعظم بظاہر ناکام رہے تھے مگر توکّل بہت تھا اور ایمان بہت۔
  • اقبال منفرد تھے اور تاریخِ انسانی کے کسی شاعر سے ان کا موازنہ موزوں نہ ہوگا۔ جہاں تک حسنِ بیاں کا تعلق ہے تو غالب ہی سب سے بڑے ہیں۔
  • حیاتِ اقبال کا سبق سادہ ہے ۔ قرآن سے رہنمائی ، رحمتہ اللعالمین(ص) سے سچی محبت، اللہ پرتوکل اورامت سے وابستگی ۔
  • ایک آدمی نہیں، فقط ایک ادارہ بھی نہیں، اقبال ایک حیرت کدہ ہے،تاریخ میں جس کی کوئی دوسری نظیر نہیں۔
  • علّامہ طبا طبائی نے لکھا ہے : سب سے بڑا عالم وہ ہے ، جو پوری تاریخ کے تناظر میں بات کرے۔
  • برصغیر میں اقبال ہی تھے، فقط اقبال ۔ اپنے عہد کے سارے فلسفے پر حاوی اور مشرق و مغرب کی تاریخ اور علوم کے شناور۔
  • تمام تاریخ ساز تبدیلوں میں ، 1946 اور 1970 میں نوجوانوں کا کردار فیصلہ کن تھا۔
  • ہر اچھا خیال خدا کی طرف سے ہوتا ہے ، وجدان پر وہ یقین کے ساتھ اترتا ہے ۔
  • ایک آدمی کے کردار کا اندازہ محاذ آرائی میں ہوتا ہے ۔
  • اظہار نہیں ، زندگی عمل ہے ۔
  • خدا نے زندگی کو اختلاف ، تنوع اور کشمکش میں پیدا کیا اور ہمیشہ وہ ایسی ہی رہے گی۔
  • سرکار(ص) نے ارشاد کیا تھا : آدمی کو جب اللہ ہدایت دینا چاہے تو اس کی آنکھ اپنے آپ پر کھول دیتا ہے ۔
  • ایک محلہ ، ایک گائوں ، ایک شہر اور ملک یا اللہ کی ساری زمین ، قیام امن کا تمام تر انحصار عدل پہ ہے ۔
  • زمانہ اور اس کے انداز بدلتے رہتے ہیں لیکن اصول کبھی نہیں۔
  • سرکار(ص) نے ارشاد کیا تھا اور کس شان سے ارشاد کیا تھا: دانا وہ ہے جو اپنے زمانے کو سمجھتا ہو۔
  • ہابیل اور قابیل سے لے کر آج تک آدمیت باہم متصادم رہی اور ہمیشہ رہے گی۔
  • اضافی اور عارضی نہیں ، عدل تو ایک دائمی قدر ہے ۔
  • مجھے لگتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ایک طوفان اٹھے گا اور ماضی کی یادگاروں کو بہا لے جائے گا۔
  • عسکری حکمرانی میں امن و امان بحال ہوجاتا اور معیشت نمو پذیر ہوتی ہے ۔ جو کچھ مگر تعمیر ہوتا ہے ، بالاخر برباد۔
  • قدرت کا اصول یہ ہے کہ بھول جانے ، ظلم کرنے اور بے حسی کا شکار ہوجانے والے معاشروں کو وہ صدمے پہنچاتی ہے کہ بیدار ہوں۔
  • قدرت کا اصول یہ ہے کہ بھول جانے ، ظلم کرنے اور بے حسی کا شکار ہوجانے والے معاشروں کو وہ صدمے پہنچاتی ہے کہ بیدار ہوں۔
You know you can Add an Article? click here

3 August, 2011

ہارون الرشید سے سوال کریں

 آپ ممتاز کالم نگار ہارون الرشید سے ملکی اور بین الاقوامی سیاست اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں سوال کر سکتے ہیں۔ براہِ کرم مختصر سوال کریں ۔ طویل بیانات سے گریز کریں۔ اگر آپ خود سے کوئی سوال نہیں کرنا چاہتے البتہ کسی کے کیے گئے سوال کا جواب دیکھنا چاہتے ہیں تو اس سوال کو Like کریں ۔ جس سوال کو زیادہ لوگ پسند کریں گے ، اسے ترجیح دی جائے گی۔

یہ ممتاز تجزیہ نگار ہارون الرشید کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد لوگوں کے خیالات جاننا اور ان کے ذہنوںمیں موجود سوالات کے جواب دینا ہے ۔ ملکی اور عالمی سیاست پر اثر انداز ہونے والے واقعات پر ہارون الرشید کا بے لاگ تجزیہ، ان کے کالم اور ویڈیوز اور سب سے بڑھ کر عوام کے ذہنوں میں موجود سوالات کے جواب۔مختلف موضوعات پرپول بھی کرائے جائیں گے اور اس کے نتائج سے معلوم ہو گا کہ لوگ کیا سوچتے ہیں، کیا چاہتے ہیں۔اس لیے کہ خلقِ خدا کی رائے درست ہوتی ہے۔ سیاستدانوں کے برعکس ان کے ذاتی مفادات سچ بولنے میں آڑے نہیں آتے۔

 

Answer to these question has been posted in the following link:

http://www.natamam.com/Columns/Haroon_ur_rasheed/answers_to_questions

Vote up  28 
Vote down  3 
Please Login below to post a comment
or login with password
Vote up  0  Vote down  0 
Khawar 5/18/2012 7:02:15 PM

@faisal.ibrahim

جناب آپ نے تو اس پیج کو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا ہے پلیز کچھ ڈھنگ کی بات لکھا کریں

Vote up  0  Vote down  0 
Munasib Khan 5/18/2012 3:50:12 AM

جناب فیصل ابراہیم صاحب

آپ برائے مہربانی اتنا ذیادہ نہ لکھا کریں۔ سارا ویب پیج آپ کے کاپی پیسٹ سے بھرا ہے۔ ہمیں بھی موقع فراہم کریں تاکہ کچھ سنجیدہ معاملات پر ہارون رشید صاحب سے معلومات اور راہنمائی حاصل کریں۔ امید ہے کہ آپ برا نہیں مانے گے اور اس ویب پیج کے اصل مقصد کو سمجھ جائے گے۔   شکریہ

مناسب خان

Vote up  0  Vote down  0 
Pkin 5/16/2012 7:07:42 AM

یہ ثابت ھو گیا کہ امریکی مدد کے بغیر پاکستانی فوج کچھ بھی نہیں ھے صرف ٦ مہینے امریکہ پاکستانی فوج کے ساٹھ نہیں ھے اور ھماری فوجی لیڈر شپ نے حماقتوں کے ڈھیر لگا دیے ھیں واقعی جرنیل بے وقوف ھوتے ھیں انہیں سوائے پیٹھ دکھانے اور پاکستان کی ذلت کا سامان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا ھے کاش ھماری فوج کو عقل آ جا ئے اور وہ صرف اپنا کام کرے

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/14/2012 6:01:43 PM

Respected Sir,
Good Column, Would That You Wrote ..

ہم تو مجبور ہیں اے جانے جہاں

 

اپنے عشاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے

 

اے وطن، مرے وطن

 

 

 

[With Reference To Your Column in Daily Jang of 03-12-2010]

 

Stay Blessed

 

 

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/12/2012 4:48:32 PM

’پاکستان تعاون کرے، ورنہ ’خود‘ ہی کارروائی کریں گے

امریکی سینیٹر جان کیری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر مبینہ طور پر موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے امریکہ سے مزید تعاون کرنا چاہیے ورنہ امریکہ کو’اپنی مدد آپ ‘ کے تحت اقدامات کرنے پڑیں گے۔

[VOA URDU]



Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/7/2012 5:33:16 PM

 جناب ہارون رشید صاحب 

اعلان کیا ہلیری کلنٹن نے وہ بھی بھارت میں کہ ایمن اظواہری پاکستان میں ہے

 

امریکا میں انتخابات کا سال ہے. کیا امریکہ دو مئی جیسا ایڈونچر نہیں کرے گا ؟ بھارت کا ہنی مون ختم ہونے کو ہے اور یہ بات اسکے لیے سر درد بنی ہوئی ہے کے ابھی تک وہ اپنے ناپاک عزائم میں الله کے حکم سے نامراد رہا ہے   لکن کیا ہم اور ہمارے اداروں نے کوئی تیّاری کی ہے کہ اگر دشمن دو مئی جیسا کو قدم اٹھاۓ؟ ، خدا نہ کرے کہ ایسی کوئی واردات ہو اور ہم منہ دیکھتے رہ جائیں . آپ بہتر جانتے ہیں کہ دشمن تاک میں ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے اپنے وطن میں ہی بدنام ہو جائیں اور انکا کام آسان ہو جاۓ.

 

امریکا کا حال اس سب سے بڑے بدمعاش جیسا ہے جسکو بھرے بازار میں کوئی بے عزت کر دے اور وہ  اپنی بدمعاشی قائم رکنے کے چکّر میں ہو. امریکا کا رعب و دبدبہ تو الله نے افغان جنگ میں الجھوا کر ختم کروا دیا ہے لکن حال میں جو دو تین تھپڑ اسے پڑے ہیں انہوں نے بھی کچھ اثر دکھایا ہے 

 

پہلا تھپڑ تو سپلائی لائن کی بندش

 

دوسرا تھپڑ جو الٹے ہاتھ سے لگا وہ حافظ سید کی کانفرنس

 

ابھی منہ سیدھا بھی نہیں ہوا تھا کہ تیسرا تھپڑ نزیر لارڈ نے اوباما پر انعامی رقم لگا کر لگایا 

 

پاکستان کے پاس بھی کچھ  کارڈز ہیں لکن سب سے بہتر حالات کا رخ ہے . لیکن اگر فل حال پاکستان نیٹو سپلائی کے معاملے کو ہی دیر تک اٹھا رکھے تو بھی بڑی بات ہے . ہارون صاحب یقین کریں صلیب گر چکی ہے ، چرچ مگر ابھی قائم ہے . انتیس اپریل سن دو ہزار گیارہ کی صبح میں آۓ خواب کے پہلے حصّے کی تعبیر اس خاکسار کے نزدیک یہی ہے ، دوسرا حصّہ مگر پریشان کے ہوۓ ہے  ، ایک بات تو اس میں بھی واضح ہے . اگر تصویر کشی ممکن ہوئی تو آپکو ای میل کروں گا .

 

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/6/2012 11:13:41 PM

Respected Mr Haroon Rasheed,

Please Read The Article Of Famous Writer and Columnist Eric S. Margolis  , The Article "Osama's Almost Letter To Me"

 

also published in "The Nation" Today. Please also refer the key points in your coming column that you think are valid or describe in some other way.

Stay Blessed

Reference

http://www.nation.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-english-online/columns/07-May-2012/osama-s-almost-letter-to-me#comment

 

 

 

 

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/6/2012 10:52:26 PM

 

Famous Columnist Eric S. Margolis Isalleged Al-Qaeda letters last week as a recipient for documents about 9/11?

He writes for multiple newspapers including;

New Yor Times

Los Angeles Times

Gulf Times

Khaleej Times

Haffington Post

and others and appears in many channels including CNN, BBC

 

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/6/2012 10:36:27 PM

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/6/2012 9:12:18 PM
Washington Post‎ - 10 hours ago

Feinstein, Rogers say Taliban ‘stronger’ since surge

The leaders of the House and Senate intelligence committees said Sunday they believe that the Taliban has grown stronger since President Obama sent 33,000 more U.S. troops to Afghanistan in 2010.

The pessimistic report by Sen. Dianne Feinstein (D-Calif.) and Rep. Mike Rogers (R-Mich.) challenges Obama’s assessment last week in his visit to Kabul that the “tide had turned” and that “we broke the Taliban’s momentum.”

Feinstein and Rogers told CNN’s “State of the Union” that they aren’t so sure. The two recently returned from a fact-finding trip to the region, where they met with Afghan President Hamid Karzai.

“President Karzai believes that the Taliban will not come back. I’m not so sure,” Feinstein said. “The Taliban has a shadow system of governors in many provinces.”

When asked if the Taliban’s capabilities have been degraded since Obama deployed the additional troops two years ago, Feinstein said: “I think we’d both say that what we’ve found is that the Taliban is stronger.”

More than 1,800 U.S. troops have been killed in the decade-long war. About 88,000 service members remain deployed, down from a peak of more than 100,000 last year. More troops are expected to leave by the end of summer, with all combat troops gone by the end of 2014.

Persistent violence has threatened to undermine Obama’s effort to show progress in stabilizing Afghanistan at a NATO summit later this month in Chicago.

On Sunday, an Afghan soldier killed a NATO soldier before being fatally shot by return fire in southern Afghanistan, the latest in a series of attacks against foreigners blamed on government forces within their own ranks.

NATO confirmed that one service member was killed by an attacker wearing an Afghan army uniform in the country’s south and that coalition forces returned fire and killed the gunman.

But the alliance provided no details, saying an investigation was underway.

Feinstein said she would like to meet with Pakistan’s leaders to discuss the need for more help to break up the Haqqani insurgent network on the Afghan border. Congress has passed various restrictions on U.S. aid to Pakistan after Osama bin Laden was found hiding within its borders. A recent defense policy bill would withhold 60 percent of military aid if the defense secretary can’t show that the money will be effective in fighting the Taliban and ensuring that Pakistan helps with efforts to counter roadside bombings.

Rogers said he and Feinstein agree that the first step should be for the United States to designate the Haqqani group as a terrorist network and “take aggressive steps” to disrupt its operations. He said Haqqani is responsible for nearly 500 U.S. deaths and continues to operate outposts along the Afghan-Pakistani border.

Republicans have turned the war into a campaign issue, despite waning public support for the conflict, by criticizing Obama for setting an end date for U.S. combat operations.

“We ought to have a hard discussion about saying, listen, war is when one side wins and one side loses,” Rogers said. “And if we don’t get to that calculation of strategic defeat of the Taliban, you’re not going to get to a place where you can rest assured that you (U.S. troops) can come home and a safe haven does not re-establish itself.”


Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/6/2012 9:09:31 PM

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 5/6/2012 9:08:55 PM

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 4/25/2012 8:40:03 PM

Vote up  0  Vote down  0 
Yousaf Khan Baloch 4/25/2012 7:34:33 PM

Dear Haroon sb. Abdul qadir hasan ne aj k column main aur PTI mukhalif syasi partian aksar aukaat kehti rehti hain k captaan k pas na koi manshoor ha aur na koi agenda....Captaan ki taqreerain talk shows un web sight un ka manshoor ya agenda nahe tu keya ha...Please clarify to me. Regards, Yousaf Khan Baloch

Vote up  0  Vote down  0 
Saeed 4/25/2012 3:46:40 AM

ہارون صاحب کیا یہ سچ ہے کے یران کی بندرگاہ چہبہار پہلے پاکستان کا حصہ تھی اور ایوب  کے خان کے دور میں یران کو یہ اور زاہدان کا شہر  دے دیا گیا   اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کے کیا  روس نے گوادر کی بندرگاہ کی تعمیر کی پیشکش کی تھی  مہربانی فرما کر ذرا تفصیل سے جواب دے دیں آپ کا شکریہ 

Vote up  0  Vote down  0 
sheharyar khan 4/23/2012 10:56:19 AM

http://sarahkhan1.blogspot.co.uk/2012/04/mubasher-lucman-vs-hamid-mir.html

Vote up  0  Vote down  0 
faisal.ibrahim 4/15/2012 10:34:53 PM

Lord Ahmed suspended from Labour Party after 'offering £10m bounty for capture of Obama and Bush'

[Telegraph]

 

Vote up  1  Vote down  1 
BIGhee 4/12/2012 8:24:44 PM

کمیکل سکینڈل میں فوجی آفیسروں کے ملوث ھونے کے الزامات سامنے آ رھے ھیں لگتا ھے اب تحقیقات بند ھو جائیں گی

Vote up  0  Vote down  0 
BIGhee 4/12/2012 8:18:41 PM

a

Vote up  0  Vote down  1 
BIGhee 4/4/2012 10:46:42 PM

ضیا الحق کی قبر کو فیصل مسجد سے نکال کر کسی اور جگہ پھینکنا چاھیے پاک جگہ پر ناپا ک وجود امت مسلمہ کے منہ پر ایک طمانچہ ھے